سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ماہ رمضان المبارک میں عوام کو اشیاء خوردونوش رعائتی داموں مہیا کرنے اور دستیابی کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اصغر سورانی نے مینگورہ ٹی ایم اے پلازہ میں واقع سستا بازار کا دورہ کیا۔ انہوں نے سستا بازار میں لگائے گئے مختلف سٹالز میں سرکاری آٹا، گھی و آئل، چینی، اشیاء خوردونوش کے معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اشیاء خوردونوش کی وافر مقدار میں دستیابی، معیار، وزن اور مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت پر اطمینان کا اظہار کیا۔