سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔ 24 جولائی 2017) اتوار کی رات کو مینگورہ بائی پاس پر دریائے سوات میں گرنے والی موٹر کار کو اذان صبح کے وقت ریسکیو اہلکاروں نے ڈھونڈ نکالا، ریسکیو ذرائع کے مطابق بدقسمت گاڑی دریائے سوات کی تہہ میں الٹی پڑی ہے، تاہم اندھیرا ہونے کی وجہ سے ابھی گاڑی کو باہر نہیں نکالا جاسکتا صبح کرین کے ذریعے گاڑی کو باہر نکالا جائیگا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ گاڑی کے اندر کتنی لاشیں ہیں۔ مذکورہ موٹر کار جس میں کل پانچ افراد سوار تھے رات کو ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے سوات میں جاگری تھی۔ عوام نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے کنارے پڑے ہوئے ایک نوجوان کو بچا لیا تھا تاہم گاڑی میں موجود دیگر چار افراد گاڑی سمیت دریائے سوات میں لاپتہ ہوگئے تھے۔ حادثہ کے بعد پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی تھی اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا تھا۔
اشتہار