خوازہ خیلہ (زما سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ کے گا ؤں جا نو سے تعلق رکھنے والے اعجاز ٗ افتخار اور حمید باچا نے خوازہ خیلہ پریس کلب میں پر یس کا نفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ خوازہ خیلہ جا نو پل کے قریب با اثر خاندان نے اپنے جا ئیداد کو بچانے کے لئے غیر قانونی حفاظتی پشتہ تعمیر کر کے پا نی کا رُ خ ہم غریب لو گوں کے رہا ئشی مکا نات کے طرف کر کے ہما رے گھروں کو خطرے میں ڈال دیا ہے ہم انتہا ئی غریب لو گ ہیں اور روزانہ کے بنیا د پر محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کو چھپا نے کے لئے مکا نا ت تعمیر کئے ہیں ان مکا نا ت کے علا وہ ہم سب کا اور کو ئی ٹھکا نہ نہیں ہے ہما رے گھروں کے قریب غیر قانونی حفاظتی پشتہ کیو جہ سے ہما رے مکا نا ت برسات میں سیلا ب برد ہو نے کا خدشہ ہے اگر مقامی انتظا میہ نے نو ٹس نہیں لیا تو ہم شدید احتجا ج کر نے پر مجبورہو نگے ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے خوازہ خیلہ پر یس کلب میں پر یس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ جانوپل کے قریب بر ساتی نا لے پر غیر قانونی پشتہ تعمیر کیو جہ سے مقامی لو گوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا ہے خوڑ میں غیر قانونی پشتہ کیو جہ پا نی کا رُ خ رہا ئشی مکا نا ت کے طرف کر کے ہما رے گھروں کو خطرے میں ڈال دیا ہے اگر مقامی انتظا میہ نے نو ٹس نہیں لیا تو ظلم کیخلاف ہم شدید احتجا ج کر نے پر مجبور ہو نگے انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمو دخان ٗڈی سی او سوات سمیت محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران نے انکو ائر ی قائم کر نے کا مطا لبہ کیا۔