سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا گیا، 16گھنٹے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام عاجز آگئے۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ صبح 6بجے سے گیس کی فراہمی بند کردی جاتی ہے جو دوپہر دو بجے تک بند رہتی ہے جبکہ چار بجے کے بعد رات بارہ بجے تک گیس مکمل طورپر معطل رہتا ہے۔ گیس کی لوڈشیڈنگ نے صارفین کی مشکلات بڑھادی ہے۔