سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بارشوں کے بعد ڈبلیو ایس ایس سی سوات متحرک، 300 اہلکار خصوصی صفائی مہم میں حصہ لے رہے ہیں ۔ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے چیف ایگزیکٹو شیدا محمد نے سیدوشریف اور مینگورہ شہر میں گزشتہ رات بارش سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی آنے سے نقصانات کا جائزہ لیا، ترجمان ڈبلیو ایس ایس سی سوات شائستہ حکیم کا کہنا ہے کہ بارشوں کے آغاز سے ہی ڈبلیو ایس ایس سی کا عملہ متحرک ہوگیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو شیدا محمد کی ہدایات پر آپریشنل منیجرمیاں شاہد علی نے اپنی نگرانی میں 300 صفائی کے اہلکاروں پر مشتمل مختلف ٹیمیں تشکیل دیں جو کہ رات سے ہی مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے صفائیوں اور ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے، صفائی مہم کے دوران ایکسیویٹر شیول, ڈائینہ اور اسکے ساتھ سوزکی گاڑیوں کے ذریعے ملبہ ہٹایاجا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آمانکوٹ،شاہدرہ،فیض ٓاباد،شاہدرہ وتکے،قمبر رحمان اباد،چینہ مارکیٹ،جی ٹی روڈ،فیض ٓاباد اور شہاب نگر شامل ہیں جس میں ڈبلیو ایس ایس سی کے جانب سے صفائی کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ ڈبلیو ایس ایس سی کے آپریشنل منیجر میاں شاہد علی اپنی ٹیم کے ساتھ متاثر علاقوں میں موجود ہے اور چیف ایگزیکٹیو شیدامحمد خود تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں دورے کے موقع پر انہوں نے سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب تک تمام متاثرہ علاقوں کے جگہوں کا ملبہ ہٹایا نہیں جاتا تب تک ایمرجنسی بنیادوں پر ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے اہلکار مسلسل کام کرتے رہیں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کسی بھی قسم کی شکایات کی صورت میں کمپلینٹ نمبر 1334 پر رات اٹھ بجے تک شکایات درج کرسکتے ہیں۔