اشتہار

بازار بیوٹی فکیشن کے لئے ایک ارب جاری کردئے گئے

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بازار بیوٹیفیکیشن کیلئے ایک ارب 10کروڑ روپے جاری کردیئے، سیاحت کے فروغ کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے کام جاری ہے، سوات موٹر وے فیز IIپر اگست سے کام شروع ہوگا، 3ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی منظوری دی گئی ہے، صوبے میں ترقیاتی کاموں کا انقلاب برپا کردیا گیاہے، صحت کے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے پورے صوبے کو صحت کارڈ سے منسلک کردیا ہے، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سپیشل سیکرٹری محمد خالق کاکا نے سوات پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں دو بڑے پراجیکٹس پر کام جاری ہے جس میں پشاور ڈی آئی خان موٹر کی فزبیلٹی تیار ہوچکی ہے جسکو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے، اس طرح سوات موٹروے فیزII مرکز اور صوبائی حکومت کے اشتراک سے اگست میں تعمیراتی کام شروع کیا جائیگا، جس کے لئے زمین کی خریداری کے لئے20ارب روپے ادائیگی کی گئی ہے اور انٹر نیشنل کمپنیوں نے اسکے لئے اپلائی کی ہے اور وزیر اعلیٰ محمود کی خصوصی کو ششوں سے پورے صوبے میں ونٹر سیاحت کو فروغ ملا ہے اور سردی کے موسم میں بھی بڑی تعداد میں سیاحوں نے پر فضا ء مقامات کا رخ کیا ہے، انہوں نے کیا کہ گبین جبہ،سلاتنڑ، کالام اور مالم جبہ میں کمینگ یاڈز بنائے جارہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ تمام سیاحتی علاقوں کو اربوں روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت جاری ہے جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا، انہوں نے کہا کہ بازار بیوٹیفیکیشن میں کالام، کمراٹ، بحرین، مٹہ اور دیگر علاقوں کے لئے ایک ارب 10کروڑ روپے کی لاگت سے خوبصورتی کاکام مکمل کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ کے KITEاور ورلڈ بینک کے تعاون سے ہزارہ، چترال اور سوات کے سڑکوں پر اربوں روپے کی لاگت سے کام جاری ہے، اور نئے سیاحتی مقامات دریافت کئے جارہے ہیں، اس طرح تعلیم اور صحت کی مد میں انقلابی اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں جس میں انجینئرنگ یونیورسٹی، ایگریکلچر یونیورسٹی، وویمن یونیورسٹی، میڈیکل کالج، ڈینٹل کالج سمیت کارڈیالوجی یونٹ قائم کیا جارہا ہے اور1300ڈاکٹرز بھرتی کئے گئے ہیں جبکہ مزید بھرتی کئے جارہے ہیں، اس طرح بجلی کے مسئلے کے حل کے لئے سینکڑوں ہائیڈروپاور پراجیکٹس پر کام جاری ہے اور بہت جلد سستی بجلی کی پیداوار میں خودکفیل ہوجائینگے، انہوں نے کہا کہ کالام، کمراٹ، کیلاش ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی منظوری دی گئی جس سے ان علاقوں میں سیاحت کو فروغ ملے گا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صحت میں اپنا صوابدیدی فنڈ ختم کرکے اسکو صحت کارڈ میں ضم کردیا ہے تاکہ اس سے مزید لوگوں کو جدید صحت کے سہولیات میسر ہوسکیں، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں گیس کی مد میں اربوں روپے کی لاگت سے اسکیمیں جاری ہیں جبکہ بحرین، مدین، میاندم کے لئے سوئی گیس کی منظوری دی جاچکی ہے اور سخرہ مٹہ کے لئے سروے پر کام جاری ہے جسکو بھی جلد مکمل کیا جائیگا، بونیر چڑ تا مرغزار روڈ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام جاری ہے اور انشاء اللہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں صوبہ خیبر پختونخوا ملک ایک اہم اور مثالی صوبہ بن جائیگا۔

اشتہار

CM Mehmood Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار