سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے سیاحتی مقام کالام کے سول ہسپتال کے راستے سے ریسکیو اہلکاروں نے بھاری مشینری کے ذریعے برف ہٹا دی جس کے بعد اسپتال کا راستہ بحال ہوگیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات ملک شیر دل خان کے مطابق کالام، گبین جبہ اور مالم جبہ میں سیاحوں اور مقامی افراد کو خدمات دینے کے لئے ریسکیو 1122 کے اہلکار 24 گھنٹے الرٹ ہیں،انہوں نے کہا کہ برف باری، بارش یا کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ٹال فری نمبر 1122 پر کال کریں ۔