اشتہار

باچا خان اور ولی خان برسی، ودودیہ ہال سیدو شریف میں تقریب کا انعقاد،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 22 جنوری 2018ء) عوامی نیشنل پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر و سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کا خاتمہ ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ، حکمرانوں کے ساتھ ملک چلانے کیلئے کوئی پروگرام نہیں ، خلائی مخلوق کے ذریعے اقتدار میں آنے والوں کا ضمنی الیکشن میں عوامی مقبولیت کا رازفاش ہو گیا ، عوام پر آئے روز مہنگائی اور معیشت کی تباہی جیسے اقدامات مسلط کئے جا رہے ہیں، سانحہ ساہیوال نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، دُعا کرتاہوں کہ سواتی وزیراعلیٰ کو اللہ ہمت دے جتنے وسائل میں یہاں خرچ چکا ہوں اسکے برابر خرچ کر سکے ،سماجی نا انصافیوں کو ختم اور علم کو عام کرنے کیلئے باچا خان کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں باچا خان اور ولی خان کی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل اے این پی کے ضلعی صدر شیرشاہ خان اور جنرل سیکرٹری رحمت علی خان نے بھی خطاب کیا اور مقررین نے باچا خان اور خان عبدالولی خان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جبکہ شعراء کرام ظفر علی ناز نے اُن کی عقیدت میں اشعار پڑھے ۔ صوبائی صدر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ حکمرانوں کے قول و فعل میں تضاد ہے عوام کو ریلیف دینے اور تبدیلی کے دعویداروں نے عوام سے اُن کے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا ہے ان کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی پروگرام نہیں معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ، تبدیلی کے علمبرداروں نے غربت اورمہنگائی عوام کا مقدر بنا دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ مضبوط صوبوں کے بغیر مضبوط ملک کا تصور ناممکن ہے 18 ویں ترمیم کی مخالفت کرنے والے ملک کو توڑنا چاہتے ہیں سانحہ ساہیوال واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ملک میں جنگل کا قانون ہے حکومت کی جانب سے صرف مذمتی بیانات پر کام چلایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ووٹ بنک کا پتہ عوام کو چل چکا ہے کہ انہیں عام انتخابات میں کس نے ووٹ دیا ، انہو ں نے کہاکہ پر امن افغانستان کے بغیر پر امن پاکستان کا خواب ممکن نہیں ، جب تک افغانستان کو امریکہ سے مذاکرات میں شامل نہیں کیا جاتا تب تک مذاکرات ممکن نہیں ، قبائلی علاقوں کو ضلعوں کا درجہ دیا گیا مگر اختیار تاحال نہیں ملے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ نقصان دہ ہو گا انہوں نے کہا کہ پختونوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے سوات کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرتاہوں انہوں نے کہا کہ ہم نے پختونوں کی ترقی کیلئے صوبہ بھر میں اپنے دور میں تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیاں قائم کیں تاکہ پختون نوجوان تعلیم یافتہ ہو ۔ 

اشتہار

باچابرسیتعدادتقریبخانسیدوشرکتشریفکیلوگوںمنعقدبڑیمیںہالودودیہولی
Comments (0)
Add Comment

اشتہار