سوات(زما سوات ڈاٹ کام:03فروری2018)سوات کے علاقہ لنڈاکے چیک پوائنٹ پر ڈی ایس پی بریکوٹ سید زمان شاہ کی سربراہی میں انچارج لنڈاکے چیک پوائنٹ اے ایس ای کلیم خان کی قیادت میں پولیس جوانوں نے ناکہ بندی کے دوران تلاشی کرتے ہوئے دو نوجوانوں سیف اللہ ولد اطلس خان اور شہزاد ولد زرین ساکنان پشاورسے 12270گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزمان کو حراست میں لے کر مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا۔
اشتہار