سوات(زما سوات ڈاٹ کام) جے یو آئی سوات کے ضلعی رہنما اعجاز خان نے کہا ہے کہ محکمہ واپڈا کی جانب سے جنرل سیلز ٹیکس ، ای ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسیوں کی وصولی ناقابل برداشت ہے اس کے علاوہ سوئی گیس کے بھاری بھرکم بلز بھی برداشت سے باہر ہے۔ اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نااہلیت کی بھی حد ہوتی ہے حکومت کی ناقص پالسیوں سے غریب عوام ذلیل وخوار ہورہے ہیں ،ٹیکسوں کی مد میں غریب عوام سے کروڑوں روپے وصول کئے جا رہے ہیں، ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کرنے والے فیکٹری مالکان کا فیکٹریاں بند کرنے پر غورکیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملاکنڈڈویژن کوٹیکسوں میں 2023تک چھوٹ دینے کے باوجود محکمہ واپڈا کی جانب سے بجلی کے بلوں میں جنرل سیلز ٹیکس ، ود ہولڈنگ ٹیکس ، ای ٹیکس اور ایف پی اے سمیت دیگر ٹیکسوں کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے جو ناقابل برداشت ہے اور نومبر کے بجلی بلوں میں تمام شامل ٹیکس صارفین کو بھیج دیا ہے جس سے صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں اور ان ٹیکسیوں کو ختم کرنے کیلیے واپڈا آفس کے چکروں پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ واپڈا افسران کی طرف سے انہیں بل جمع کرانے کی ہدایت کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں میں ظالمانہ اضافے کے بعد ہزاروں لوگوں کی بے روزگاری کا خدشہ ہے اور سوات سمیت ملاکنڈڈویژن میں بے روزگاری میں مذید اضافے کا امکان ہے۔