سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 10 جون 2018ء)مینگورہ، تحصیل مٹہ کے یونین کونسل، بہا، چپریال ، گوالیرئی، اور شوَر کے عوام نے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف شدید اجتجاجی مظاہرہ کیا اور واپڈا حکام کے خلاف سخت نعرے بازی کی ، مظاہرین نے کہا کہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے رمضان المبارک کے بابر کت مہینہ میں عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ، یونین کونسل بہا ،گوالیرئی ،چپریال اور شور کے سینکڑوں افراد نے بجلی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف مٹہ ٹو بہا سڑک ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا،عوام کا کہنا تھا کہ یہ فیڈر چپریال کا ہے مگر واپڈا اہلکار سیاسی اثر رسوخ کے بنیاد پر ڈٹپانئی کے مقام پر مٹہ کو دیتے ہے جس سے ہمارا وولٹیج اتنا کم ہو جاتا ہے کہ نہ موبائیل چارج ہوتا ہے اور نہ ہی بجلی بورڈ میں لگے وہ سرخ بتی نظر اتی ہے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک یہاں ہمارے سامنے یہ کنکشن نہیں کٹ جاتا اس وقت تک مٹہ ٹو بہا سڑک ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رہیگا،اس سلسلے میں پہلے ادھے گھنٹے میں مقامی پولیس پہنچی اور پھر ایک گھنٹے بعد مٹہ ڈی ایس پی اور واپڈا ایس ڈی او موقع پر پہنچے جس میں مزاکرات ہوئے اور واپڈا ایس ڈی او نے یقین دہانی کرائی کہ میں ابھی یہ کنکشن کاٹ دونگا مگر عوام کا کہنا تھا یہ ہیمں ورغلانے کی سازش ہے جب تک کنکشن ہمارے سامنے نہیں کاٹا جاتا ہم سڑک نہیں کھولینگے اور پھر بتدریج سڑک بند رہی اس وقت مٹہ ڈی ایس پی نے بار بار اے سی مٹہ کو فون کیا مگر اے سی مٹہ اپنے ٹھنڈے افس سے نکلنے کی زحمت تک نہیں کی اور اس روزے میں سینکڑوں مظاہرین سڑک پر لیٹ گئے مگر اے سی مٹہ ٹھس سے مس نہ ہوئے ،لیکن مٹہ پولیس نے یہاں پر برد باری کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپڈا اہلکاروں پر دباو ڈالا اور اسی طرح واپڈا نے مجبور ہوکر دو گھنٹے بعد کنکشن کاٹ لیا اور عوام کا مطالبہ پورا ہوگیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید اظہار اللہ ،جہانگر،زمین حاجی صاحب،سید اکبر،سنگین خان ،محمد شاہ خان ودیگر نے کہا کہ اگر اس کنکشن کو دوبارا لگایا گیا تو لاکھوں کے تعداد عوام کو نکال کر مٹہ ٹو منگورہ سڑک بلاک کر دینگے جسکے زمہ دا واپڈا اہکار اور مٹہ انتظامیہ ہوگی،عوام نے اخر میں اے سی مٹہ مردہ باد اور پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔
جبکہ شدید گرمی کے باعث بچوں اور بوڑھوں کا برا حال ہے مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ اگر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور وولٹیج ٹھیک نہ کیا گیا تو واپڈا دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔