مٹہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 10 جولائی 2018ء)تحصیل مٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بریک ڈاون نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا سینکڑوں لوگوں نے مٹہ بازار کے مین چوک میں شدید احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ مٹہ چوک سے واپڈا دفتر تک احجاجی ریلی بھی نکالی واپڈا کی خلاف شدید نعرہ بازی ضلع نائب ناظم عبدلجبار خان تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر سابق صدر اکبر باچا اور دیگر کا احتجاجی مظاہرین سے خطاب اگر ذمہ دار احکام نے بروقت اقدامات نہیں کی تو پھر حالات کی ذمہ دار وپڈا والے ہونگے۔