سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) بحرین کے گاوں اریانئی میں تین رابطہ پل سیلابی ریلے میں بہہ گئے، ذرائع کے مطابق اریانئی کےبرساتی نالے میں طغیانی کی وجہ سے شنیل دیر لام بمع 5 محلوں کی لنک رابطہ سڑک تقریبا 4 کلومیٹر اور 3 عدد نجی پل سیلاب کی نذر ہوگئے۔سیلابی ریلے میں ایک گھر ا ور 2 عدد پن چکی ایک پن بجلی گھر بھی بہہ گئی …یاد رھے کہ یہ سڑک 2010 کی سیلاب میں بھی تباہ ہوا تھا۔
بحرین، تین رابطہ پل،لنک سڑکیں ،ایک گھر اور دو پن چکیاں سیلابی ریلے کی نذر
