اشتہار

بحرین، دو فریقین میں تصادم، دو افراد جاں بحق تین زخمی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) بحرین کے علاقہ کیدام میں دو فریقین میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے کیدام میں برکیدام اور چھم گھڑی کے فریقین کے درمیان تصادم ہوا اور فائرنگ کی گئی ، تصادم کے نتیجے  میں  کشور خان ولد بابوزئ جاں بحق  جبکہ عمران ولد امیر زادہ سکنہ چھم گھڑی زخمی ہوگیا۔ دوسرے فریق سے اقبال حسین ولد جمیر جاں بحق جبکہ نواز ولد احمد جی اور حکم زادہ ساکنان بر کیدام شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو1122کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا، پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار

BahrainFiring
Comments (0)
Add Comment

اشتہار