بحرین ، سیاحوں کی گاڑی میں آتشزدگی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بحرین  کے علاقہ کیدام میں سیاحوں کی گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی، مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ کو قابو میں کرلیا، آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، ذرائع کے مطابق مسمی رویاز ولد گل فراز سکنہ بنوں اپنی فیملی کے ساتھ کالام کی سیر کے لئے جا رہے تھے کہ کیدام کے مقام پر انجن گرم ہونے وجہ سے گاڑی میں اگ بھڑک اُٹھی۔ 

Fire in Vehicle
Comments (0)
Add Comment