اشتہار

بحرین تا کالام شاہراہ کو 60 فٹ تک کشادہ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کالام تا بحرین شاہراہ کو 60 فٹ تک کشادہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ تحصیل انتظامیہ بحرین نے تجاوزات کے خلاف اپریشن کے لئے لائحہ عمل مرتب کرلیا۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمیشنر بحرین ہدایت اللہ خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ایس ڈی پی او بحرین شیرحسین،ٹی ایم او بحرین قیصر خان، ایس ایچ او بحرین اسلام الحق اور این ایچ اے کے رحمت اللہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مین روڑ کو ساٹھ فٹ تک کشادہ کیا جائے گا۔اجلاس کو بتایاگیاکہ سب ڈویژن بحرین سیاحتی زون ہے۔ مقامی لوگوں نے تجاوزات بناکر بازاروں پر قبضہ جمالیا ہے،جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔

اشتہار

Bahrain
Comments (0)
Add Comment

اشتہار