سوات کے علاقے بحرین میں قلاگے گاؤں بے ڈاگ مدین کی پہاڑی پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعدریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔
سڑک کی عدم موجودگی اور دشوار گزار راستے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو پیدل راستہ طے کرتے ہوئے پہاڑ پر چڑھنا پڑا۔ ریسکیو 1122، محکمہ جنگلات کے عملے اور مقامی لوگوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔
آگ آبادی کی طرف بڑھنے کا خدشہ تھا، لیکن تین گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔