سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) بحرین میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق ضلعی کونسلر ڈاکٹر شاہ محمد خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل بحرین کے علاقہ اریانئی میں قرنطینہ قرار دئے گئے علاقے میں سابق ضلعی کونسلر ڈاکٹر شاہ محمد خان آذادانہ گھوم رہا تھا اور حکومتی رٹ کو چلینج کرکے وہاں لوگوں کو جمع کیا تھا جس کی بنا پر اُسے گرفتار کرلیا گیا۔