سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بحرین میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے دراؤلئی کے مقام پر سیاحوں کی جیپ کھائی میں جا گری ۔ مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے سیاحوں کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں چار سیاح زخمی ہوئے ہیں۔ سیاحوں کا تعلق کراچی سے بتایا جا رہا ہے ۔