سوات (نمائندہ خصوصی) — سوات کی تحصیل بحرین کے مقام پر ایک نامعلوم شخص نے دریائے سوات میں چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع دی، جس پر واٹر ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو کے غوطہ خوروں نے چار گھنٹے طویل سرچ آپریشن کے بعد متوفی کی لاش کو فتح پور کے مقام سے برآمد کر کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مدین منتقل کر دیا۔
مقامی افراد کے مطابق، متوفی شخص مبینہ طور پر ذہنی بیماری کا شکار تھا۔