اشتہار

بحرین پولیس نے اغواء شدہ لڑکی 48 گھنٹوں کے اندر بازیاب کرالی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔08ستمبر2017ء )بحرین پولیس کی بروقت کارروائی،اغواشدہ نوجوان لڑکی کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر بازیاب کرالیا ، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بحرین کے علاقے کلبنڑ سے نوجوان لڑکی مسماۃ’’س‘‘ دُختر دل جان کو اغوا کیا گیا تھا جس پر ایس ایچ او بحرین امتیاز خان کی معیت میں ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر پہاڑی علاقے سے بازیاب کرانے کے بعد والدین کے حوالے کردیاہے تاہم کارروائی کی اطلاع پانے پر اغواکار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

اشتہار

BahrainKidnapped

اشتہار