برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلیے قومی ائیرلائن کا آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے برطانیہ کا آپریشن جزوی طور پر بحال کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق 19 اپریل سے روزانہ لاہور اور اسلام آباد سے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے پروازیں چلائی جائیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پھنسے شہریوں کو وطن واپس پہنچانا ہے اورپی آئی اے نے قومی مفاد میں فوری طور اپنی خدمات فراہم کردی ہیں، پروزاوں کی اجازت تمام حفاظتی اصولوں پر عمل درآمد کی یقین دہانی پر دی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پی آئی اے نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کرایوں میں خصوصی رعایت بھی متعارف کروادی ہے اوریکطرفہ رعایتی کرایہ ایک لاکھ 10ہزار روپے یا 525 پاونڈ ہوگاجب کہ پروازوں پر پہلے سے بکنگ رکھنے والے مسافروں کو بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ نئی بکنگ کروانے والے مسافر فوری طور پر پی آئی اے کی ویب سائٹ یا دفاتر سے رجوع کریں، پروازیں 19 اپریل کی صبح سے بکنگ کے لیے دستیاب ہیں اور بکنگ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کی جائیں گی۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ براہ راست پروازوں کی وجہ سے مسافروں کے وائرس سے بچاؤ کے امکانات سب سے زیادہ ہیں۔

corona virus in chinacorona virus in Pakistanpakistani in ukuk
Comments (0)
Add Comment