اشتہار

برف پوش پہاڑوں کے سنگم میں تین روزہ کالام فیسٹیول کا آغاز

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )برف پوش پہاڑوں کے سنگم میں واقع وادی کالام میں کالام سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے، کالام سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول تین دن جاری رہے گی، ایونٹ کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریاض علی خان نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین ہدایت اللہ، ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف علی مقامی ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز سمیت مقامی افراد، کھلاڑیوں اور سرمائی سیاحت کے لئے آئے سیاحوں، بچوں اور فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین ہدایت اللہ کا کہنا تھا کہ کالام پاکستان کے بہترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جہاں کے لوگ مہمان نواز اور مہمانوں کے دلدادہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کالام فیسٹیول سرمائی سیاحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا آیا ہے اور ایسے ایونٹ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ کالام فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ فوڈ سٹال اور میوزک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں شعراء کی شرکت اور میوزک پرفارمنس نے افتتاحی تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ایونٹ میں تھرو بال، روایتی سکی، ماس وریسلنگ، کبڈی اور ٹیکاوٹ بال کے مقابلے منعقد ہونگے۔ فیسٹیول کا اختتام 13 فروری کو ہوگا۔

اشتہار

Kalam Snow Festival
Comments (0)
Add Comment

اشتہار