سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔11ستمبر2017ء) جمعیت علمائے پاکستان ، تحریک لبیک اور تنظیم اہل سنت والجماعت کے زیر اہتما برمی مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی، حکومت پاکستان سے برما کے حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے اور برمی سفیر کو ملک بدر کرنے اور پاک فوج کے دستوں کو جہاد کیلئے بھیجنے کا مطالبہ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی سوات کے صدر مولانا سید فضل قدیر ، تحریک لبیک کے رہنما علامہ محمد رضا خان قادری، تنظیم اہلسنت کے رہنما مولانا پیر سید ،حافظ سیراج الدین اور قاری ظفر علی نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے ہم شدید مذمت کرتے ہیں ، برما کے مسلمانوں کو صرف مسلمان ہونے کی سزادی جارہی ہے جو ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں ، برما کے مسلمانوں کے بجائے اپنی فکر کرنے والے رہنما ؤں کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں اگر وہ پاکستان اور مسلمان ہیں تو پوری طور اپنا بیان واپس لیں اور برمی مسلمانوں کے حمایت کریں ، عالم کفر سے دوستی پاکستان اور مسلمانوں کے ساتھ غداری ہے انہوں نے کہا ہم اپنے مرکز ی قائدین کے اپیل پر برمی مسلمانوں کے حق میں جہاد کا اعلان کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں ، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے جو خاموشی اختیار کی ہے یہ برما کے مسلمانوں کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے ، انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ برما کے حکومت کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں ، انہوں نے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ برماکے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرکے ان کے سفیروں کو ملک بدر کریں اور برما کے مسلمانوں کے امداد کیلئے پاک فوج کے دستوں کو بھیج دیں۔