سوات(زما سوات ڈاٹ کام:21مئی2018) جی او سی مالاکنڈ آرمی دویژن کی ہدایت پر سوات کے علاقے برہ با نڈئی میں پاک آر می کے زیر اہتما م فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔جس میں 3میل اور 1فی میل ڈاکٹرز کے علاوہ 2 اسسٹینٹس اور 2 آرمی ڈاکٹرز اور 5 نر سنگ سٹاف نے حصہ لیا۔جس میں 800مریضوں کا معائنہ کیا گیا اورمریضوں کو مفت ادویات فراہم کی ۔ اس موقع پر علاقے کی عوام نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ہم پاک آرمی سے توقع رکھیں گے کہ آئندہ کیلئے بھی اسی طرح فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے جس سے یہاں کے غریب لوگ مستفید ہوں گے ۔کما نڈ نگ آفیسر برا با نڈئی یو نٹ نے فری میڈیکل کیمپ برہ با نڈئی میں موجود مریضوں میں غریب خا ندانوں میں راشن بھی تقسیم کیااور بچوں میں گفٹ تقسیم کیے۔