اشتہار

بریکوٹ،ٹریڈ یونین کا ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ناروے میں قرآن مجید کی بے حُرمتی کے خلاف بریکوٹ بازار میں ٹریڈیونین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین کا ناروے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی، مظاہرین نے مختلف پلے کارڈ اور بینرز اُٹھائے تھے جس پر ناروے حکومت کے خلاف نعرے درج تھے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈ یونین بریکوٹ کے صدر معراج الدین، فضل اکبر خان، محمد شیر علی خان، انجینئر شرافت علی خان، سجاد علی خان، جاوید اثر، عزیز احمد خان دیگر نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمان ہیں اور اپنے نبی اور قرآن پاک کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

ہماری جان و مال ان پر قربان ہم اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ناروے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث شخص کو پھانسی دی جائے،مقررین نے کہاکہ مسلم ممالک کی حکومتیں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں، مظاہرین نے فلسطینی مسلمان نوجوان الیاس کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری مسلم دنیا کا ہیرو ہے،مظاہرین نے حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ ناروے سمیت تمام اسلام دشمن ممالک کا مکمل بائیکاٹ کرے اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدات اٹھائے۔

اشتہار

BarikotNorwayProtestTraders
Comments (0)
Add Comment

اشتہار