اشتہار

بریکوٹ،چچاذاد بھائی کے ہاتھوں 3 سالہ بچہ جنسی ذیادتی کا شکار

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بریکوٹ کے علاقہ ابوہا میں تین سالہ بچے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ابوہا میں تین سالہ بچے عزیز کو سترہ سالہ شاکر نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچے کا چچا ذاد بھائی ہے۔ پولیس نے بچے کے چچا ایوب خان کی مدعیت میں رپورٹ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کی میڈیکل رپورٹ بھی پازیٹیوآیا ہے جبکہ سپیسی من اور کلاٹس بھی میچ کررہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران یہ جنسی تشدد کا پانچواں واقعہ ہے جو بریکوٹ میں رپورٹ ہوا۔

اشتہار

Rape
Comments (0)
Add Comment

اشتہار