سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) بریکوٹ کے علاقہ گورتئی میں ستر سالہ شخص کو پتھر کے وار سے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ گورتئی میں 25سالہ رحمان علی ولد امیر رحیم نے 70 سالہ یوسف خان ولد عزیز خان کو پتھر کے پے درپے وار سے قتل کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول یوسف خان کے بیٹے نے ملزم رحمان علی سے جھگڑا کیا تھا جس کے بعد یوسف خان شکایت کی غرض سے رحمان علی کے گھر گیا تھا جہاں پر ملزم نے ستر سالہ یوسف خان کو پتھر کے وار سے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔