سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بریکوٹ کے علاقہ کڑاکڑ میں پانچ سالہ بچی چھت سے نیچے گر گئی۔ ذرائع کے مطابق پانچ سالہ عجوہ گھر کی چھت پر کھیل رہی تھی کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے نیچے جا گری، بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر طبی امداد کے بعد اُس کی حالت خطرے سے باہر ہو گئی۔