سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کوٹہ ابوہا میں دریائے سوات سے 14 سالہ بچہ کی لاش بر آمد کرلی گئی ۔ریسکیو1122 کے ترجمان کے مطابق کوٹہ ابوہا میں 14 سالہ ساحل خان ولد عبدالواسع سکنہ کوٹہ ابوہا کی جسد خاکی دریائے سوات سے برآمد کر لی گئی۔سوات کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو غوطہ خور ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔غوطہ خور جوانوں نے 3 گھنٹے مسلسل اپریشن کرتے ہوئے ڈوبے بچے کی جسد خاکی دریائے سوات سے نکال کر سول ہسپتال منتقل کر دیا۔