سوات(زما سوات ڈاٹ کام:16جنوری2018)بریکوٹ اسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کی مبینہ غفلت سے 35 سالہ خاتون سردی سے جاں بحق ہو گئیں،ذرائع ک مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے سول اسپتال میں مبینہ طور پر ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کی جانب سے مریضہ کا علاج نہ کرنے سے پنتیس سالہ خاتون جاں بحق ہو گئیں،جاں بحق خاتون کے لواحقین نے احتجاجی بھی کیا اور میڈیا سے گفتگو کے دوران مرحومہ کے دیور اسرار احمد نے بتایا کہ اسپتال کا عملہ آگ تاپ رہا تھا جبکہ ہماری بھابھی ن شدید سردی میں تڑپ تڑپ کر جان دے دی،انہوں نے کہا کہ اسپتال عملہ نے پولیس کے ذریعے ہم پر تشدد بھی کیا اور میت کی بے حرمتی کی،مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بریکوٹ اسپتال ک ناروا اور غلط روئے کے خلاف بار بار حکام بالا کو آگاہ کیا جا چکا ہے مگر ان کے خلاف ابھی تک کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔مقامی صحافیوں کےمطابق اسپتال کے خلاف اخبارات اور دیگر میڈیا پر خبریں چلانے کے باعث اسپتال میں صحافیوں کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔مقامی کونسلر مختیار خان کا کہنا ہے کہ بریکوٹ اسپتال ک ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔
اشتہار