اشتہار

بریکوٹ سول اسپتال میں چوری کی واردات، ایم ایس کے دفتر سے لاکھوں چوری

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں سول اسپتال بریکوٹ میں نامعلوم چوروں نے ایم ایس آفس کے دروازہ توڑ کر لاکھوں روپے اور قیمتی دستاویزات لے گئے، چور سی سی تی وی کیمروں کا ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے،پولیس ذرائع کے مطابق چند دن قبل ہونے والی چوری کی واردات کی پولیس کو اطلاع ملی تو تفتیشی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور اہم شواہد اکھٹے کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے، پولیس کے مطابق نامعلوم چور ایم ایس آفس کے سیف سے لاکھوں روپے اور قیمتی دستاویزات چوری کرکے لے گئے ہیں جبکہ چور سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق چوری کی جانب سے اسپتال انتظامیہ کو ایک خط بھی موصول ہوا ہے جس پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ماہر تفتیشی ٹیم انکوائری کررہی ہے اور جلد ہی ملزمان تک رسائی حاصل کی جائے گی ۔ اس حوالے سے ڈی ایچ او سوات سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے موبائل فون پر کوئی ریسپانس نہیں دیا

اشتہار

Barikot Civil Hospital
Comments (0)
Add Comment

اشتہار