سوات (زما سوات): بریکوٹ کے علاقے شاہی نگر میں موٹر کار اور سوزوکی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال بریکوٹ منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ جبکہ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔