سوات کے علاقے بریکوٹ شینگر دار میں فائرنگ کے نتیجے میں 52 سالہ محمد انور ولد عالم زیب جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال بریکوٹ منتقل کر دیا۔