سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل بریکوٹ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی پکڑ لی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس بریکوٹ کو خفیہ اطلاع ملی تھی ،پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ناصر حسین،فرمان سعید اور شکیل ساکنان مردان کی گاڑی نمبرlrz 213 کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران 51 ہزار جعلی کرنسی بر آمد کرلی گئی اور ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔