بریکوٹ کے علاقے ناوگئی میں افطاری کے سالن اور کھانے میں چوہے مار زہر ملانے سے ایک ہی گھر کے آٹھ افراد، جن میں بچے بھی شامل ہیں، شدید متاثر ہوگئے۔ متاثرین کو فوری طور پر بریکوٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔