درگئی (زما سوات): سرکے بالا، تحصیل درگئی ضلع ملاکنڈ میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت محمد ارشاد ولد محمد سیراج ساکن محلہ فضل آباد کالونی، بریکوٹ ضلع سوات کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقامی لیویز فورس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی منتقل کر دیا ہے۔ ابتدائی معائنے کے مطابق متوفی کی لاش پر کسی قسم کے زخم یا تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے، تاہم موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے واقعے سے متعلق ضروری شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے