اشتہار

بریگیڈئر ساجد کا دورہ سیدو شریف اسپتال

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) پاک فوج کے بریگیڈئر ساجد نے سیدو شریف اسپتال میں تھانہ سی سی ٹی ڈی کے زخمیوں کی عیادت کی، پولیس اور  سی ٹی ڈی اہلکاروں کی بہادری کو سراہا۔ تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکہ کے بعد زخمیوں کی عیادت کے لیے سیاسی و سماجی اور اعلی حکام کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاک فوج کے بریگیڈئر ساجد سوات سیدو شریف اسپتال پہنچے، جہاں پر بریگیڈ کمانڈر نے پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں سے اظہار یکجہتی کی، انہوں نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی اور زخمیوں کو اپنی یونٹ کی طرف سے فروٹس  کی ٹوکری بھی پیش کی۔ اس موقع پر بریگیڈ کمانڈر سجاد نےجام شہادت نوش کرنے والے سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

اشتہار

Kabal CTD Blast
Comments (0)
Add Comment

اشتہار