شانگلہ(زما سوات ڈاٹ کام)بشام ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر روح الامین اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اللّٰہ کی زیر نگرانی سب جیل بشام میں ضلعی انتظامیہ اور ڈائریکٹوریٹ یوتھ، سپورٹس کے زیر اہتمام یوم آزادی 14 اگست کے مناسبت سے قیدیوں کے ساتھ پاکستان کی آزادی کی خوشیاں منائی گئی۔ قیدیوں کے لیے والی بال میچ اور میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تحصیل چیرمین بشام حاجی سدید الرحمان تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔تحصیل چیرمین بشام حاجی سدید الرحمان نے تمام قیدیوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے احوال دریافت کیا ۔ تحصیل چیرمین بشام حاجی سدیدالرحمان ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر، سپرڈنٹ سب جیل بشام ودیگر نے تقریب سے خطاب بھی کیا ۔
تحصیل چیرمین بشام حاجی سدید الرحمان نے 14 اگست یومِ آزادی کے پروقار تقریب کے موقع پر پاکستان کی آزادی پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج وطن عزیز کی بقاءو سلامتی اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے ۔ تحصیل چیرمین بشام حاجی سدید الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ بلاشبہ ہمارے اسلاف کا ہم پر ایک عظیم احسان ہے، اس لئے اب اس مملکت خداداد کو حقیقی معنوں میں ایک آ زاد فلاحی ریاست اور ترقیافتہ ملک بنانا بھی ہم سب کا اجتماعی فریضہ ہے۔ اس مقصد کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت کا اولین تقاضا ہے کہ ہم علاقائی ، نسلی اورلسانی امتیازات اور تمام تر ذاتی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک کی حقیقی آزادی اور ترقی کیلئے یکجا ہو جائیں۔