تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شانگلہ عمران خان کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں داخلی اور خارجی راستوں پر سخت اور مؤثر چیکنگ کی جارہی ہے۔ اج چیک پوسٹ پندیاڑ پر تعینات نفری پولیس نے ایک موٹر کار ٹو ڈی کی تلاشی لی تلاشی کے دوران گاڑی کی ڈگی سے 09 عدد رائفل 223 بور، ایک عدد رائفل 222 بور اور دس عدد میگزین برآمد کرلیے۔
علی شان ولد محمد اسحاق سکنہ کینٹ لاہور نے اسلحہ کو اپنی ملکیت ظاہر کی، لیکن جن کے پاس کوئی قانونی دستاویزات نہیں تھی۔
پولیس نے ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے فی الفور گرفتار کرکے تھانہ بشام حوالات منتقل کردیا گیا
ملزم علی شان ولد محمد اسحاق سکنہ کینٹ لاہور کے خلاف تھانہ بشام میں مقدمہ درج رجسٹر کرلیا گیا۔ مقدمہ میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔