اشتہار

بلدیاتی انتخابات، سٹی مئیر شپ کے لئے تحریک انصاف کے24 اُمیدوار،جے یو آئی کے چار ،سیاسی ماحول گرم

اشتہار

سوات(عدنان باچا – زما سوات ڈاٹ کام )سوات میں بلدیاتی انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں نے کمر کس لی ہے، سٹی مئیر کے لئے تحریک انصاف کے 24امیداروں نے ٹکٹ کے لئے درخواستیں جمع کرادی ہے جبکہ جے یو آئی کی جانب سے چار امیدوار ٹکٹ کی دوڑ میں شامل ہیں، جماعت اسلامی کی جانب سے مئیر ٹکٹ کا فیصلہ صوبائی مجلس شوریٰ کرے گی،عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سےچار ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ مسلم لیگ ن سے بھی تین اُمیدواروں نے ٹکٹ کے حصول کے لئے کوششیں تیز کردی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے سوات میں بھی سیاسی پارٹیوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہے۔ سب سے اہم مانے جانے والے سیٹ تحصیل بابوزئی سٹی مئیر کے لئے متعدد اُمیدوار وں نے ٹکٹ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرادی ہے ۔ تحریک انصاف  کی جانب سے سٹی مئیر کے ٹکٹ کے لئے24 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں جس میں ایم پی اے فضل حکیم کے بھائی خان طوطی،شاہد علی خان،انجینئر عمر فاروق،ضیاء اللہ جانان،جہانزیب گوگل،زاہد خان عرف باز خان،اختر خان،سید آصف علی شاہ باچا،انجینئر سیف اللہ خان،فضل اکبر ماما،فضل رحمان اور دیگر اس دوڑ میں شامل ہیں، پارٹی ذرائع  سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سٹی مئیر کے لئے ٹکٹ شاہد علی خان کو دینے کا قوی امکان ہے۔ اسی طرح جمیعت علماء اسلام کی جانب سے سٹی مئیر شپ کے لئے چار امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں جن میں محمد اعجاز خان، قاری فتحت اللہ، مولانا انور ایوب اور ملک قیصر خان شامل ہیں، جے یو آئی کے ذرائع کے مطابق سٹی مئیر کا ٹکٹ محمد اعجاز خان کو ملنے کا امکان ہے، مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی سٹی مئیر شپ کے لئے تین امیدوار سید صادق عزیز، ارشاد خان اور عمران خان ٹکٹ کے حصول کے لئے کوشش کر رہے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے خواجہ محمد خان، سابقہ ناظم اکرام خان، نادر شاہ اور نثار خان اہم مانے جا رہے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ نثار خان کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے، جماعت اسلامی کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی نام سامنے نہیں آیا ہے، پارٹی ذرائع نے بتایا کہ چھ تحصیلوں اورسٹی مئیر کا انتخاب پارٹی کی صوبائی شوریٰ کرے گی۔ اسی طرح سٹی مئیر کے لئے آزاد اُمیدوار سابقہ کونسلر سپین خان بھی میدان میں اُترے ہیں۔

اشتہار

Local body Election 2022
Comments (0)
Add Comment

اشتہار