سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے مسلم لیگ ن کی جانب سے تحصیل بابوزئی مئیر کے لئے سید صادق عزیز اور عمران علی کے نام فائنل ہو چکے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دو ناموں میں ایک کو فائنل کرکے ٹکٹ دیا جائے گا۔سوات میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے سرگرمیاں تیز کردی گئی البتہ تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کی جانب سے ابھی تک اُمیدواروں کا اعلان نہیں کیا جاسکا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع کے مطابق تحصیل بابوزئی سٹی مئیر کے لئے سید صادق عزیز اور عمران علی کے نام فائنل ہو چکے ہیں اور جلد ہی ان دو ناموں میں ایک کو فائنل کیا جائے گا۔