اشتہار

بلدیاتی انتخابات، مئیر کی نشست پر جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے دونوں بھائی آمنے سامنے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بلدیاتی انتخابات کے لئے مئیر کی نشست پر کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے جس کے لئے17 اُمیدواروں نے کاغذات جمع کرا دئے ہیں۔ جمیعت علماء اسلام کی جانب سے تحصیل بابوزئی مئیر کی نشست کے لئے مولانا حجت اللہ کو نامزد کردیا گیا ہے جبکہ مولانا حجت اللہ کے چھوٹے بھائی مولانا فتحت اللہ نے بھی مئیر کی نشست کے لئے کاغذات جمع کرا دئے ہیں۔ذارئع کا کہنا ہے کہ مولانا فتحت اللہ نے بھی پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست جمع کی تھی لیکن پارٹی نے مولانا حجت اللہ کا نام فائنل کرلیا جس کے بعد مولانا فتحت اللہ نے بھی الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کرادئے۔ اب اگر مولانا فتحت اللہ کاغذات واپس نہیں لیتے تو اپنے بڑے بھائی کے مدمقابل آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اشتہار

Local body Election 2022
Comments (0)
Add Comment

اشتہار