سوات(زما سوات ڈاٹ کام )پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے سوات کے تین تحصیلوں پر بلدیاتی انتخابات کے لئے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کرلیا،بابوزئی کے میئر کے لئے مسلم لیگ ن اور پی پی پی کامشترکہ حبیب علی شاہ،تحصیل چارباغ کے لئے ابرار خان اور تحصیل بریکوٹ کیلئے مختاررضا پی پی پی اور مسلم لیگ ن کا مشترکہ اُمیدوار نامزد،عوام کو اس جعلی اور ظالم حکومت سے نجات دلانے کے لئے اتحاد کیا ہے،اکرم خان،حبیب علی شاہ اور دیگر قائدین کا مشترکہ پریس کانفرنس،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کو شکست دینے کے لئے پی پی پی اور مسلم لیگ ن نے سوات کے تین تحصیلوں بابوزئی،بریکوٹ اور چارباغ میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کااعلان کردیا،تحصیل بابوزئی کے میئر سیٹ کے لئے مسلم لیگ ن کے حبیب علی شاہ،تحصیل چارباغ کے لئے مسلم لیگ ن کے ابرار خان اور تحصیل بریکوٹ کے لئے پی پی پی کے مختاررضاخان مسلم لیگ ن اور پی پی پی کامشترکہ اُمیدوار ہونگے انتخابی اتحاد کا اعلان دونوں سیاسی جماعتوں کے ضلعی اور ڈویثرنل قائدین نے سوات پریس کلب میں مشترکہ پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا پریس کانفرنس سے پی پی پی کے ڈویثرنل صدر اکرم خان،تحصیل بابوزئی کے میئر کے لئے نامزد اُمیدوار اور مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری حبیب علی شاہ،پی پی پی کے اقبال حسین بالے،مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو،فداخان،حیدرعلی خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ موجودہ حکومت کے خلاف جہاد ہے اُنہوں نے کہا موجودہ حکومت نے مہنگائی کے زریعے عوام سے دووقت کی روٹی چھین لی ہے عوام مہنگائی کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہیں موجودہ بلدیاتی انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کے نامزد اُمیدواروں کو مسترد کریگی اُنہوں نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات کے لئے اتحاد عوام کے بہتر مفاد کے لئے کیا ہے ہم سب ملکر تمام انتخابی تحصیلو پر اپنے نامز د اُمیدواروں کو جیتوائیں گے اُنہوں نے دونوں جماعتوں کے عہدیداروں او ر کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ مشترکہ اُمیدواروں کے کامیابی کے لئے تن من دھن ایک کریں اور اُن کو کامیاب بنائیں اُنہوں کہا کہ باقی ماندہ تحصیلوں میں دونوں سیاسی جماعتیں اپنی اپنی پارٹی کے نامزد اُمیدواروں کو سپورٹ کرینگے جہاں انتخابی اتحاد ہوا ہے وہاں مشترکہ اُمیدوار کو دونوں سیاسی جماعتیں ووٹ دینگے۔