سوات (زما سوات ڈاٹ کام )بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 7 تحصیلوں میں مجموعی طور پر 98 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ہیں، سب سے زیادہ حکمران جماعت نے 28 کے قریب امیدوار سامنے آئے ۔تحصیل بابوزئی سے 17 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ہیں ، تحصیل مٹہ کے لیے 11 امیدوار سامنے آئے ہیں ، تحصیل خوازہ خیلہ سے کے لیے 16 اور چار باغ سے 15 تحصیل بریکوٹ کے لیے 14 امیدواروں درخواستیں جمع کرادئے ہیں ، تحصیل کبل کے لئے 9 امیدواروں اور بحرین کے لیے بھی 16 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ہیں ۔