سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں بھی بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لئے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں درخواست دائرکردی گئی۔کالام کے عمائدین نے انتخابات کو موسم کی وجہ سے ملتوی کرانے کی درخواست دی ہے جس پر 8 فروری بروز منگل فیصلہ متوقع ہے۔ ملک احمد جان ایڈوکیٹ کےمطابق معزز عدالت کو تمام دستا ویزات فراہم کردی گئی ہے کہ سوات کے بہت سے علاقوں میں برف باری اور سرد موسم کے باعث ہزاروں لوگ حق رائے دہی سے محروم ہو سکتے ہیں۔