اشتہار

بلدیاتی نمائندوں اور کنٹریکٹرز کا اے ڈی لوکل گورنمنٹ کے خلاف احتجاج

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔10جولائی 2017ء )ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن نا منظور ، منتخب بلدیاتی نمائندے اورکنٹریکٹرز کا اے ڈی لوکل گورنمنٹ دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، شدید نعرے بازی ، اے ڈی لوکل گورنمنٹ کے فوری تبادلے کا مطالبہ ، آج منتخب بلدیاتی نمائندے اور ٹھیکیدار برادری صبح 10 بجے ضلع ناظم سوات سے ملاقات کرینگے ، تفصیلات کے مطابق سوات میں ویلج کونسلوں کی سطح پر جاری ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ 10 فیصد کمیشن کے مطالبے پر منتخب بلدیاتی نمائندے اور متعلقہ ٹھیکیداران سراپا احتجاج بن گئے ، اے ڈی لوکل گورنمنٹ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے منتخب بلدیاتی نمائندوں ویلج ناظم و سینئر نائب صدر مشترکہ ناظم کونسلرز اتحاد مصباح الدین ، ناظم ویلج کونسل سم دیولئی و سینئر نائب صدر کبل عالم اقبال ، تحصیل کونسلر عثمان غنی ، وی سی ناظم تغمہ شوکت خان ، ناظم وی سی شاہ ڈھیرئ و ڈپٹی جنرل سیکرٹری مشترکہ ناظم کونسلرز اتحاد سوات حیدر علی خان ، ناظم نائبر ہوڈ ہزارہ و جنرل سیکرٹری کبل عبدالسلام اور کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر جاوید نے کہا کہ اے ڈی لوکل گورنمنٹ سردارالملک کی ایماء پر لوکل گورنمنٹ دفتر میں محمد شیرنامی سیکرٹری کے ہاتھوں ویلج کونسل ترقیاتی منصوبوں میں 10 فیصد کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں ٹھیکیداروں کی سیکورٹی بھی نہیں دے رہے اور اس میں کمیشن مانگ رہے ہیں ان کا موقف ہے کہ یہ رقم ناظمین میں تقسیم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات چونکہ ٹیکس فری زون ہے یہاں کسی بھی محکمے میں ٹیکس کٹوتی نہیں ہو رہی ہے لیکن لوکل گورنمنٹ کے محمد شیر ہم سے 10 فیصد ٹیکس کٹوتی کر رہے ہیں مقررین نے کہا کہ ہم نے ٹیکس ایگزمبشن سرٹیفکیٹ FBR سے حاصل کی ہے لیکن اس کے باوجود ٹیکس کٹوتی سراسر زیادتی و نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ آج صبح 10بجے مشترکہ ناظم کونسلرز اتحاد کے زیر اہتمام ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ کے دفتر کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرینگے اور ان کو پورے صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے ۔

اشتہار

Protest
Comments (0)
Add Comment

اشتہار