سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقہ بنجوٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی تفتیشی ٹیم پر فائرنگ ہوئی، جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے ۔ سی ٹی ڈی اور پولیس کی تفتیشی ٹیم گزشتہ روز گرفتار ہونے والے دہشت گردوں رفیع اللہ اور عصمت اللہ کو تفتیش کے لئے بنجوٹ لے گئی تھی جہاں پر دہشت گردوں کے تیسرے ساتھی ذاکر اللہ نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کي زد میں آکر دونوں گرفتار دہشت گرد مارے گئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے تیسرا دہشت گرد بھی مارا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہے جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔ واقعے کے بعد پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے اور دہشت گرد قریبی جنگل کی طرف فرار ہوگئے ہیں۔