بونیر:
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر سعود خان کی ہدایت پر بونیر پولیس کی جانب سے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
آج بونیر پولیس نے مختلف علاقوں میں کامیاب آپریشنز کیے، جن میں مشکوک مقامات کی چھان بین کی گئی اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد رہا کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ان آپریشنز کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا، علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کا خاتمہ کرنا اور امن و امان کو مستحکم کرنا ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کی فوری اطلاع دے کر امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔