بونیر: چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد پانچ ہو گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ضلع بونیر میں مزید چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،بونیر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد کے مطابق بونیر میں مزید چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اور چاروں افراد کے ٹیسٹ پازیٹیو آگئے ہیں ۔ متاثرہ چار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے جو حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس آئی تھی ۔ متاثرہ افراد میں علاقہ غورغشتو کے اعجاز خان اور جوہر خان جبکہ باجٹکہ کے علاقے سے زبیر اور جوڑ سے مسماۃ حسن زیبا شامل ہیں۔

خاتون مریضہ کو آئسولیشن وارڈ منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ متاثرہ افراد کے رہائشی علاقوں کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بونیر نے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

BunerCorona VirusSwat
Comments (0)
Add Comment